کراچی(نیوزڈیسک)دی ہیگ میں آئی سی سی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے، آئی سی سی کی صدر توموکو اکانے نے کہا کہ عدالت کو ’زبردستی کے اقدامات، دھمکیوں، دباؤ، اور تخریب کاری کے اقدامات‘ کا سامنا ہے۔‘بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے صدر توموکو اکانے، نے پیر کو ان کی عدالت پر ہونے والے حملوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔آئی سی سی غزہ اور یوکرین کی جنگوں پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے بعد توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔آئی سی سی نے گذشتہ مہینے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو، ان کے سابق وزیر دفاع اور حماس کے ایک اہم رہنما کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔