• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں بنگلہ دیشی قونصلیٹ پر حملہ، انڈین سفیر کی ڈھاکا میں طلبی

ڈھاکا (اے ایف پی، جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے بھارت میں اپنے قونصلیٹ پر حملے کے بعد منگل کے روز ڈھاکا میں بھارتی سفیر کو طلب کر لیا ہے ، یہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی کا مظہر ہے ۔بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ منصوبہ بندی کیساتھ ہوا ، مظاہرین کو جان بوجھ کر نہیں روکا گیا جبکہ نئی دہلی حکومت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اگست میں طلبہ تحریک کے نتیجے میں شیخ سابقہ آمر شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں ، حسینہ واجد اس وقت بھارت میں قیام پذیر ہیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید