ڈھاکہ (اے ایف پی)بھارتی شہر اگرتلہ میں انتہا پسند ہندوؤں کی بنگلا دیش کے قونصل خانے پر دھاوا بولنے کی کوشش، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھارتی حکومت سے بنگلا دیش میں اقوام متحدہ کی امن فوج بھیجنے کی درخواست، بنگلا دیش کی حکومت کا بھارتی سیاستدان کے اس بیان پر افسوس کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق،بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے گزشتہ روز ہمسایہ ملک بھارت کے ایک سیاستدان کی جانب سے ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کو پرتشدد حملوں سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو ملک میں تعینات کرنے کے مطالبے پرافسوس کا اظہار کیاجبکہ سرحد پار ہندو کارکنوں نے گزشتہ روزبھارتی شہر اگرتلہ میں احتجاج کے دوران بنگلا دیش کے قونصل خانے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔۔بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےگزشتہ روز نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ سے ان کے خدشات دور کرنے کی درخواست کرے۔