قاہرہ ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) فلسطینی حکام کا کہنا ہے فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس نے جنگ کے بعد غزہ کی حکومت چلانے کیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق کرلیا ہے، مجوزہ منصوبے میں مقبوضہ مغربی کنارے پر حکومت کرنے والی فتح اور 2007 سے غزہ میں برسرِ اقتدار حماس نے غزہ کی انتظامیہ کے لئے سیاسی طور پر آزاد 15 ٹیکنو کریٹس پر مشتمل ایک کمیٹی مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔