• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے اضلاع میں صنفی بنیاد پر تشدد کیخلاف ورکشاپس کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یورپی یونین کے مالی تعاون سے جاری پائیدار پروگرام، جو کہ اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے (یونیدو) کے ذریعے عمل میں لایا جا رہا ہے، نے سندھ کے اضلاع میں صنفی بنیاد پر تشدد کیخلاف16دن کی سرگرمیوں کے دوران مالی خواندگی کے ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ ان ورکشاپس میں مقامی شراکت داروں کے تعاون سے خواتین کو مالی مہارتیں فراہم کی گئیں، جبکہ خواتین کے خلاف تشدد کے خلاف عالمی پیغام کوئی بہانہ نہیں کو فروغ دیا گیا۔ اس کا مقصد محفوظ اور شمولیتی کمیونٹیز کی تشکیل کے لیے عمل کی ترغیب دینا تھا۔ 25سے 30 نومبر تک منعقد ہونے والے یہ ورکشاپس پائیدار مائیکرو گرانٹس کے ایک وسیع تر منصوبے کا حصہ تھے، جو 20 دسمبر تک دستیاب ہیں۔ یہ گرانٹس، جو 10,000 یورو تک کی ہیں، سندھ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (MSMEs) کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے دی جا رہی ہیں تاکہ آمدنی میں اضافہ ہو اور غربت کم ہو۔ٹھٹھہ اور سجاول کے ساحلی گاؤں سے لے کر تھرپارکر کی خشک زمینوں اور بدین کے مصروف علاقوں تک، ان سیشنز میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ خواتین کاروباری افراد نے آمدنی کے انتظام، بچت، اور کاروباری ترقی کے لیے عملی مہارتیں حاصل کیں۔

ملک بھر سے سے مزید