• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے: آغا سراج درانی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ 6 برس سے ریفرنس دائر ہے جبکہ نیب کی جانب سے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

 آغا سراج درانی نے کہا کہ دریائے سندھ پر کوئی کینال منظور نہیں ہو گی، پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ پانی کے معاملے پر مؤقف واضح ہے۔

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ  سندھ کی زمین بنجر نہیں ہونے دیں گے، سندھ کے قوم پرست بھی اس کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

 انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ قوم پرست جماعتیں آئیں گی تو ساتھ جدوجہد کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید