پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات لگائے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قائدین کا مؤقف ہے کہ ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم پر ایف آئی آر ہو رہی ہیں لیکن مرکزی قیادت آزاد ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی ممبران نے مرکزی قائدین کو کشیدگی کا ذمے دار قرار دیا ہے۔
رہنماؤں نے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر نہ گراؤنڈ پر تھے، نہ انہوں نے قائدانہ کردار ادا کیا۔
علی محمد خان نے آڈیو بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مذاکرات میں مصروف تھی۔