• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سال سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈالرز میں 7 فیصد منافع کما رہا ہے: شمشاد اختر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر—فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ 5 سال سے پاکستان اسٹاک ڈالرز میں 7 فیصد منافع کما رہا ہے۔

 وفاقی وزیرِ پلاننگ احسن اقبال نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمشاد اختر نے کہا کہ احسن اقبال اقوامِ متحدہ میں ترقیاتی پزیر ملکوں کی آواز رہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج خطے اور دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، مضبوط معاشی اعشاریے اور پالیسیوں کے سبب یہ بہترین کیپٹل مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں دور سے شروع پروگرام نے مارکیٹ کو ترقی دی ہے، پی ایس ایکس طویل عرصے کے ترقیاتی منصوبوں کی فنانسنگ فراہم کر سکتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 100 انڈیکس کا گزشتہ ہفتے 1 لاکھ پوائنٹس عبور کرنا نیا جذبہ لایا ہے، چینی کنسورشیم ترقی کے سفر میں اہم شراکت دار ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جہاں 100 انڈیکس 373 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 3 ہزار 648 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید