• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی بلال کالونی سلور کانٹا کے قریب واقع گھر میں مقیم 20سال کی حرا زوجہ شمریز نے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر مبینہ نشہ آورگولیاں کھالیں جس کے بعد اس کے حالت غیر ہوگئی،خاتون کو اہلخانہ نیم مردہ حالت میں جناح اسپتال لیکر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ، بھیم پورہ بازار کے قریب واقع ایک گھر میں 28سال کے علی اکبر ولد عثمان غنی کی پھندہ لگی لاش ملی ،اہلخانہ کے مطابق علی اکبر نے بیماری سے تنگ آکر کمرے میں پھندا لگاکر مبینہ خودکشی کرلی ۔نیٹی جیٹی پل سے 52سال کے رفیق ولد یوسف نے سمندر میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی،پولیس نے بتایا کہ متوفی جامع کلاتھ کا رہائشی تھا ، گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید