معروف سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان نے ابھرتی ہوئی گلوکارہ آیت شیخ کی شاندار انداز میں پزیرائی کی۔ ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور فرمائش کر کے مختلف سدا بہار گیت بھی سُنے۔
تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان نے اپنی رہائش گاہ پر ابھرتی ہوئی سُریلی گلوکارہ آیت شیخ کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ دیا اور ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
اس موقع پر سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان اور بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ فنکار کاشف خان نے گلوکارہ آیت شیخ سے لتا جی اور میڈم نوجہاں کے مقبول گیت بھی سُنے۔
ربیکا خان کا کہنا تھا کہ میں نے آیت شیخ کے ساتھ کچھ موسیقی کے نئے پروجیکٹ ڈسکس کیے ہیں، بہت جلد میرے مداح مجھے آیت شیخ کے ساتھ نئے پروجیکٹ میں دیکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا نے مجھے اسٹار بنایا ہے، میں اپنے تمام مداحوں کی شکر گزار ہوں۔ سب عزت اور شہرت، میرے رب کی عطا کی ہوئی ہے۔ والدین کی دُعاؤں سے کامیابی حاصل کر رہی ہوں۔
اس موقع پر ربیکا خان کے والد کاشف خان کا کہنا تھا کہ ربیکا میری بہت پیاری بیٹی ہے، میں نے ہمیشہ اس کی سرپرستی کی ہے۔