• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارشل لاء کے اعلان پر جنوبی کوریا کے عوام میں خوف و ہراس

کراچی (رفیق مانگٹ) مارشل لاء کے اعلان پر جنوبی کوریا کے عوام میں حیرت اور خوف و ہراس پھیل گیا، اعلان کے بعد، جنوبی کوریائی وان کی قیمت گر کر 1423 وان فی ڈالر پر آگئی، جو 25 ماہ میں سب سے کم ترین سطح ہے،روس اور امریکا کا صورتحال پر اظہار تشویش، چین، فرانس، اٹلی جاپان، سنگاپور برطانیہ ،فلپائن،روس کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔ 

جنوبی کوریا میں چینی سفارت خانے نے ملک میں اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ پرسکون رہیں اور سیاسی تبدیلیوں پر توجہ دیں۔ 

حفاظتی آگاہی کو مضبوط کریں، غیر ضروری باہر نکلنے کو کم کریں، اور احتیاط کے ساتھ سیاسی رائے کا اظہار کریں۔ فرانس اور اٹلی نے خطے کے لیے ٹریول الرٹ جاری کر دیا۔ 

اٹلی نےاپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مقامی حکام کی رہنمائی پر عمل کریں اور عوامی اجتماعات سے گریز کریں۔ اس نے انٹرنیٹ کنکشن کی کچھ ممکنہ خرابیوں کے بارے میں بھی خبردار کیا۔

جاپان کی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا میں اپنے شہریوں کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا کہاکہ مارشل لاء کے اقدامات کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں جنوبی کوریا میں سنگاپور کے سفارت خانے نے ایک فیس بک پوسٹ کی جس میں ملک میں سنگاپور کے باشندوں سے کہا گیا کہ وہپرسکون رہیں اور خبروںپر نظر رکھیں۔

 کہا کہ مارشل لاء کے اعلان کا کسی فوجی مداخلت سے کوئی تعلق نہیں لگتا ہے برطانیہ کی طرف سے خطے کے لیے ٹریول الرٹ جاری کیے گئے،جنوبی کوریا میں برطانوی سفارت خانے نے ایک ہنگامی نوٹس میں کہا ہے کہ وہ مارشل لاء کے اعلان کے بعد ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

 اس نے برطانوی شہریوں پر زور دیا کہ وہ مقامی حکام کی رہنمائی پر عمل کریں اور سیاسی مظاہروں میں ملوث ہونے سے گریز کریں۔ فلپائن کےمحکمہ خارجہ نے ملک میں فلپائنیوں پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہیں اور مقامی ایڈوائزری پر دھیان دیں۔

اہم خبریں سے مزید