• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرما میں 5 ماہ بند رہنے والا درہ خنجراب سال بھر تجارت کے لئے فعال

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)سرما میں 5 ماہ بند رہنے والا درہ خنجراب سال بھر تجارت کے لئے فعال ،پاکستان چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے مابین تجارتی آمدورفت بغیر بندش جاری رہا کریگی ،درہ خنجراب کو پاکستان، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت کے لئے سال بھر کے لیے فعال بنادیا گیا ۔ یہ اہم سنگ میل آزادی کے 77 سال بعد پہلی بارعبور کیا گیا۔ درہ خنجراب ایک اہم تجارتی راستے کے طور پر کام کرتا ہے جو گلگت بلتستان کو چین سے ملاتا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد پاکستان، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارتی روابط کو بڑھانا ہے۔ خنجراب پاس سے مشینری، ٹیکسٹائل، الیکٹرانکس اور اشیاء خورد و نوش سمیت دیگر تجارتی سامان کی نقل و حرکت ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید