کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر تعینات ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کام کرنے سے روک دیا۔ ہائی کورٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر شاہد رسول کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ڈاکٹر نازش بٹ کے وکیل الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے اختیار کیا کہ جے پی ایم سی وفاق کے تحت چلتا ہے۔ وفاقی حکومت کےرولز کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی پوسٹ پر نچلے گریڈ کے افسر کو پرموٹ کیا جاتا ہے یا پھر پبلک سروس کمیشن کے تحت نئی تقرری ہوتی ہے جبکہ سندھ حکومت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی کی تعیناتی کے لیے وفاق سے مشاورت بھی نہیں کی۔