اسلام آباد(عاطف شیرازی )عالمی مالیاتی فنڈ نےگیس کی قیمتوں کےنوٹیفکیشن کےلیے پندرہ فروری دوہزار پچیس تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔ سرکاری گیس کمپنیوں نے ترپن اعشاریہ چار سات فیصد تک گیس مہنگی کرنےکامطالبہ کررکھا ہے۔حکومتی ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نےششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سےمتعلق شرط رکھی ہےاورآئندہ سال 15فروری تک گیس کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کانوٹیفکیشن کرنا ہوگا-ذرائع کے مطابق اوگرانےگیس کی قیمتوں سےمتعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کونہیں بھجوایا،اوگراکےمتعین کردہ ٹیرف کی روشنی میں وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی،وفاقی حکومت کی منظوری کےبعد گیس قیمتوں سےمتعلق اوگرانوٹیفکیشن کرے گا-گیس کمپنیوں نےاوگرا کو53.47فیصد تک گیس مہنگی کرنےکی درخواست کی تھی-اوگرانےسرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پرگذشتہ ماہ نومبر میں سماعت کی تھی۔