اسلام آباد (ساجد چوہدری) پنجاب حکومت نے پنشن رولز میں ترامیم کی منظوری دیدی جس کا اطلاق 2دسمبر 2024سے ہو گا، ترامیم کے ذریعے 2011، 2015اور 2022سے ملنے والے اضافہ جات کو بند کر دیا گیا ، محکمہ خزانہ پنجاب نے پنشن رولز میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں بھی کٹوتی ہو گی، گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 59 سالہ شخص کی پنشن میں 2 فیصد اور 58 سالہ شخص کی پنشن میں 4 فیصد کمی ہو گی،اسی طرح جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 57 سالہ شخص کی پنشن میں 6 فیصد اور 56 سالہ شخص کی پنشن میں 8 فیصد کمی ہو گی، جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 55 سالہ شخص کی پنشن میں 10 فیصد کمی ہو گی۔