• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلی سلامتی مستحکم بنانے کیلئے اہم فیصلے، سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں ہونگی

اسلام آباد( طاہر خلیل )ملکی داخلی سلامتی مستحکم بنانے کیلئے اہم فیصلے ، سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں عائد ہونگی ،PTA تعاون سے دہشتگرد گروپوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک ہونگے ، غیر قانونی سمز کی روک تھام کیلئے صوبے اقدامات کرینگے ،وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آباد میں کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے نام سے نیا ادارہ قائم ، نیکٹا کا اصل کردار بحال کر نے کا فیصلہ ،ملکی داخلی سلامتی کو مستحکم بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے کر لئے ، سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں عائد کی جائینگی ، سوشل میڈیا پر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات، اسلام آباد میں کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی ( سی ٹی اے ) کے نام سےنیا ادارہ قائم، نیکٹا کا اصل کردار بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نیکٹا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کرے گا، نیکٹا میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ،انہوں نے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سوشل میڈیا پر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات کا فیصلہ کیا گیا، اس ضمن میں پی ٹی اے کے تعاون سے دہشتگرد گروپوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید