• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت IMF کے ساتھ طے کردہ اہداف پر عمل درآمد کیلئے پرعزم

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کی ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر روانی سے عمل درآمد ہو رہا ہے،حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ اہداف پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ قریبی ربط و مشاورت سے 37 ماہ پر محیط پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔وزیر خزانہ ومحصولات سینٹر محمد اورنگزیب نے میکرواکنامک اصلاحات پر سختی سے کاربند رہنے کا تسلسل سے اعادہ کیا ہے وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کی حالیہ بریفنگ میں ملک کے دیرپا اور مستقبل معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی کلیدی اہمیت کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید