• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارٹلائزیشن اور کاروباری گٹھ جوڑ کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن کا دورہ کیا اور کمیشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ مختلف معاشی شعبوں اور مارکیٹوں سے کارٹلائزیشن کے خاتمہ کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں،چیف جسٹس سے درخواست کریں گے کہ سپریم کورٹ میں مسابقت سے متعلق مقدمات پر خصوصی بینچ بنائیں،جن مقدمات میں حکومت کے ریونیو کا معاملہ ہو ، ان پر سپریم کورٹ معاونت کرے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کی پیروی کے لئے کمپٹیشن کمیشن ملک کے بہترین وکلا کی خدمات حاصل کرے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کارٹلائزیشن کے خاتمہ کے لئے کمپٹیشن کمیشن کومکمل سپورٹ فراہم کرے گی،مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کے لئے جدید تکنیک اور ڈیٹا کا استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ ڈیٹا کا انالسز اور مانیٹرنگ کر کے کارٹلز کو پکڑا جائے اورکمپٹیشن کمیشن مارکیٹ میں گٹھ جوڑ کے خلاف جاری انکوائریوں کو جلد مکمل کرے۔
اہم خبریں سے مزید