• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاسم سوری جیسی ٹوئٹس سے ہمارا کام مشکل ہوجاتا ہے، فیصل چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل پی ٹی آئی، فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ قاسم سوری جیسی ٹوئٹس سے ہمارا کام بھی مشکل ہوجاتا ہے۔جب کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو افواہیں زور پکڑ تی ہیں،ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز،انصار عباسی نےکہا کہ عمران خان اپنی سیاست قیادت سے الگ بات کرتے ہیں۔ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے الگ الگ باتیں کرتے ہیں۔عمران خان کے علاوہ اس کنفیوژن کو کوئی ختم نہیں کرسکتا،ماہر معاشیات، محمد سہیل نےکہا کہ افراط زر کے گرنے کی رفتار وہ توقعات سے بہت زیادہ تیز ہے، سرمایہ کار بہت پر اعتماد ہیں۔ وکیل پی ٹی آئی، فیصل چوہدری نے کہا کہ کل بیرسٹر گوہر نے ان12ہلاکتوں کی بات کی جن کے کوائف موجود ہیں۔ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان لاپتہ ہیں۔لاپتہ افراد کے کوائف چیک کئے جارہے ہیں۔ علیمہ خان نے آج لاپتہ افراد کی بات کی جن کے کوائف ابھی جمع ہورہے ہیں۔بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لاپتہ ہیں۔ہلاکتوں سے متعلق بیرسٹر گوہر اور علیمہ خان کا کہنا ایک ہی بات کے دو حصے ہیں۔میڈیا پربانی پی ٹی آئی کا کوئی بیان نہیں چلایا جاتا۔بانی پی ٹی آئی نے آج کہا مجھے نہیں پتہ تھا کہ سنگجانی اسلام آباد کے اندر ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہدایات دی تھیں کہ اسلام آباد کے بیچ میں جانا ہے۔بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، کمیونی کیشن کے مسائل بہت زیادہ ہیں۔کل اوپن ٹرائل میں فیملی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔عدالتی احکامات کے باوجود ہماری ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔قاسم سوری سمیت باہر بیٹھے لوگ علیمہ خان یا پارٹی قیادت سے بات کرلیا کریں۔قاسم سوری جیسی ٹوئٹس سے ہمارا کام بھی مشکل ہوجاتا ہے
اہم خبریں سے مزید