• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی کشمکش میں کمی، فیک نیوز روکنے کیلئے ینگ پارلیمنٹیرنز متحرک

اسلام آباد (طاہر خلیل) سیاسی کشمکش میں کمی، فیک نیوز روکنے کیلئے ینگ پارلیمنٹیرنز متحرک ہوگئے، قومی اسمبلی کے 17رکنی پارلیمنٹرنز وفد کی کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ اور سپیکر سندھ اسمبلی سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قومی اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹیرین فورم کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں قانون ساز اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے، نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور نوجوانوں کو درپیش سماجی چیلنجز کا حل کرنے، سیاسی پولرائزیشن سے نجات حاصل کرنے اور جعلی خبروں کے سدباب سے متعلق کردار ادا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ینگ پارلیمنٹیرین فورم کی طرف سے نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایشیاء کی پہلی حکومت ہے جس نے سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر نو کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایشیاء کا سب سے طویل 32 کلومیٹر پل تعمیر کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید