اسلام آباد (تنویر ہاشمی) رواں مالی سال کے پانچ ماہ جولائی تا نومبر کے دوران تجارتی خسارہ 8ارب 65کروڑ ڈالر رہا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 7.39فیصد کمی ہوئی ہے، ماہ نومبر میں پاکستان کی برآمدات میں بھی 5.97فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، نومبر میں 2ارب 80کروڑ 40لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں جبکہ ماہ اکتوبر میں برآمدات 2ارب 98کروڑ 20لاکھ ڈالر تھیں۔ رواں مالی سال کے پانچ ماہ جولائی تا نومبر کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات 13ارب 69کروڑ 10لاکھ ڈالرہوئی ہیں اور درآمدات 22ارب 34کروڑ 20لاکھ ڈالر ہوئی ہیں اس طرح تجارتی خسارہ 8ارب 65کروڑ 10لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ برس 9ارب 34کروڑ 10لاکھ ڈالر تھا۔