• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی بینچ نے پاکستانیوں کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس نمٹا دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستانیوں کے خفیہ بینک غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق از خود نوٹس نمٹا دیا۔ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ اب تک 880 ملین کی ریکوری ہوچکی ، باقی مقدمات میں بھی کارروائی چل رہی ہے۔ آئینی بینچ میں پاکستانیوں کے غیر ملکی بنک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ فارن اکانٹس کی نشاندہی ہو گئی تھی؟ ۔ایف بی آر وکیل نے اثبات میں جواب دیا جس پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ نشاندہی کے بعد ریکوری حکومتی محکموں نے کرنی ہے۔
اہم خبریں سے مزید