• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیک نیوز، 5 سال قید 10 لاکھ جرمانے کی سزا تجویز

اسلام آباد(این این آئی) فیک نیوز پر 5 سال قید، 10 لاکھ جرمانے کی سزا تجویز، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی شخص کے خلاف خبر اور دہشت پھیلانے والا مواد ہٹا دیا جائے گا، حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا، نئے مسودے میں اہم تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔مسودے کے مطابق فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو گی، قانون نافذ کرنے سمیت دیگر اداروں یا کسی شخص کے خلاف خبر دینے اور دہشت پھیلانے والا مواد ہٹا دیا جائے گا۔مسودے کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی، اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید