اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ کھلاڑی بین الثقافتی مکالمے اور کمیونٹی کی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر انتہاپسندی کے رجحانات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ثقافتی سفارتکاری میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا،نہوں نے صحت اور مہارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کیلئے چینی وفد سے ملاقات بھی کی۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں جن کی آئین نے ضمانت دی ہے۔