• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج کیلئے خوشخبری، جمع ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ 3 دسمبر 2024 تک حج کے لئے موصول ہونے والی تمام درخواستیں کامیاب قرار دی گئی ہیں جبکہ سر کاری سکیم تحت حج درخواستوں کی وصولی میں 7 دن کی توسیع کر دی گئی ۔منگل کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے عازمین حج کو خوشخبری دی ہے کہ 3 دسمبر تک حج درخواستیں جمع کرانے والے تمام عازمین حج کو کامیاب قرار دے دیا گیا ۔ ریگولر سکیم کے تحت منگل کی شام تک 68806 در خواستیں وصول کی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید