کراچی( اسٹاف رپورٹر )حکومت سندھ نے 90روز کے لیے صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔رجسٹرڈ کمپنیوں کے گارڈز کو ڈیوٹی اوقات کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت ہو گی۔سیکیورٹی گارڈز کو گاڑیوں میں نقل و حرکت کے دوران اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔