• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں 2 نئے فائیو اسٹار ہوٹلز کی تعمیر، 17 دسمبر کو اوپن آکشن

اسلام آباد( رانا غلام قادر)سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آ باد میں 2نئے فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے پلاٹ 17دسمبر کو اوپن آکشن کے ذریعے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پلاٹس 2سال کی آسان اقساط پرملیں گے، 75فیصد ادائیگی پر قبضہ، یکمشت ادائیگی پر 10 فیصد اضافی چھوٹ دی جائیگی ، ۔ اس نیلامی کے سلسلے میںسرمایہ کاروں کے وفد نےگزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر پلاننگ، ممبر فنانس، ممبر اسٹیٹ اور متعلقہ شعبوں کے سنئیر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سرمایہ کاروں کو17دسمبر کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آ باد میں ہونے والی ہوٹل پلاٹس کی اوپن آکشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید