پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشتون قومی جرگہ ضلع کرم میں داخل ہوگیا طوری بنگش قبائل کے راہنماوں نے پشتون قومی جرگہ اور گرینڈ امن جرگہ سمیت امن کیلئے کی جانے والے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پشتون قومی جرگہ ممبران ضلع کرم میں داخل ہوگئے ہیں کل صدہ اور پاراچنار جاکر علاقے میں قیام امن کے لئے عمائیدین سے بات چیت کرینگے دوسری جانب پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا جس میں علماء اور عمائیدین نے شرکت کی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی راہنما جلال بنگش ، علامہ تجمل حسین ،سید رضا حسین ،ولی سید میں اور ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی کا کہنا تھا کہ وہ ضلع کرم میں امن کے لئے کی جانے والی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔