• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی اطلاعات سے تیزی برقرار، 1284 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی اطلاعات پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ،آئل اینڈ گیس ، بینکنگ،فرٹیلائزر اور آٹو سیکٹرز میں بھاری خریداری سےتیزی کا رحجان برقرار، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1284پوائنٹس کا اضافہ، ایک لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی،58.27 فیصد کمپنیوں کے شیئرزکی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 145ارب 3کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 13.50فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق افراط زر میں مسلسل کمی کے باعث شرح سود میں نمایاں کمی کے امکانات واضح ہونےکے باعث منگل کو بھی مارکیٹ میں بھی تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔
اہم خبریں سے مزید