• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شعبوں میں دنیا کی بااثر خواتین کیلئے برطانوی نشریاتی ادارے کا انتخاب

اسلام آباد (فاروق اقدس) برطانوی نشریاتی ادارے نے ہر سال کی طرح2024 کی دنیا بھر کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی ، جس میں دو پاکستانی خواتین گلوکارہ حدیقہ کیانی اور بلوچ خاتون رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بھی شامل کیا گیا ہے،پاکستان کی گلوکارہ حدیقہ کیانی اور بلوچ خاتون راہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بھی دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل ۔ یاد رہے کہ بی بی سی ہر سال دنیا بھر کی ایسی خواتین رہنماؤں اور کارکنان کی فہرست جاری کرتا ہے جو مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دیتی ہیں۔ اس سال بھی نشریاتی ادارے نے اپنی فہرست میں پاکستان، افغانستان، بھارت، ایران، فلسطین، اسرائیل، برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی 100خواتین کو شامل کیا ہے۔ فہرست میں سیاست، شوبز، کھیل، وکالت، انسانی حقوق اور ماحولیات سمیت دیگر شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ فہرست میں پاکستان کی معروف گلوکارہ و موسیقار حدیقہ کیانی اور انسانی حقوق کی بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کے تعارفی خاکے میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کی مشہور میوزیکل آئیکون حدیقہ کیانی اپنی متنوع آواز اور انسانی ہمدردی کے لیے ان کی خدمات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ سنہ 1990 کی دہائی میں شہرت حاصل کرنے کے بعد وہ جنوبی ایشیا میں خواتین کی پاپ موسیقی کے منظر نامے میں ایک مشہور طاقت بن گئیں۔ اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی خیر سگالی سفیر بھی بن گئیں۔
اہم خبریں سے مزید