• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سیاسی جماعتیں ملکر بیٹھ جائیں تو کوئی نہ کوئی حل نکل آئیگا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال بیرون ملک مقیم، سوشل میڈیا ٹیم یا پاکستان میں موجود قیادت، بانی پی ٹی آئی کی پالیسی کا اصل عکاس کون؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھ جائیں تو کوئی نہ کوئی حل نظر آجائے گا،تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کو بھی نہیں پتہ کہ ان کی کیا پالیسی ہے۔عمران خان تضادات سے بھرپور شخصیت ہیں، تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا کہ باہر سے جو سوشل میڈیاکے لوگ جو کچھ کہہ رہے ہیں ان کو بھی بانی پی ٹی آئی نے کبھی شٹ اپ کال نہیں دی،میں اسے حکمت عملی کاحصہ سمجھتا ہوں،تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ 70 فیصد پارٹی کو عمران خان تک رسائی حاصل نہیں ہے۔80فیصد اصلی پارٹی چھوڑ گئی ہے اور60فیصد نئے لوگ آگئے ہیں۔پارٹی بڑی انڈر پریشر ہے۔تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی یا پی ٹی آئی آفیشل کے اکاؤنٹ سے جو ٹوئٹ ہوتی ہیں وہ عمران خان کی پالیسی کی عکاس ہیں۔عین ممکن ہے یہاں کی قیادت کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہو کہ آپ کوئی راستہ نکالیں۔پاکستانی قیادت9 مئی کے بعد آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید