دکی (این این آئی)بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ ٹوڑ دیا، علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ضلع دکی کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے سولرپلیٹوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دوسری جانب وادی نیلم کے سیاحتی مقامات اڑانگ کیل اور اپر گریس نے برفباری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی ہے ۔ سندھ کے شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی جبکہ کراچی میں آج سے وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔