• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا۔

سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران بروڈا کی ٹیم نے سیکیم کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔

بروڈا نے 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 349 رنز بنا کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔

بروڈا کی اننگز میں مجموعی طور پر ریکارڈ 37 چھکے لگے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف 4 وکٹ پر 344 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ زمبابوے کا تھا جس نے 27 چھکے لگائے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید