• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز افشاں کر دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز افشاں کر دیا۔

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے حوالے سے سختی سے متعلق بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انہیں ویرات کوہلی کے حوالے سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ میں ایمانداری سے کہتی ہوں کہ ویرات کوہلی اپنی صحت اور فٹنس کا ناقابلِ یقین حد تک خیال رکھنے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اب ہماری انڈسٹری میں بھی ایسا ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ویرات کوہلی بہت صاف ستھرا کھانا کھاتے ہیں، وہ کوئی جنک فوڈ یا میٹھے ڈرنکس استعمال نہیں کرتے، کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ ویرات کوہلی نے تقریباً 10 سال سے بٹر چکن نہیں کھائی؟

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی صاف ستھری غذا اور سخت ٹریننگ کے ساتھ 8 گھنٹے کی نیند پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے جو کہ اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے اہم ہے۔

انوشکا شرما نے یہ بھی کہا ہے کہ ویرات کوہلی کا طرزِ زندگی انہیں ناصرف ایک عالمی معیار کا کھلاڑی بناتا ہے بلکہ وہ دیگر لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت بھی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید