• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دوبارہ ایم ڈی کیٹ پر پی ایم ڈی سی کے وکیل کا جواب جمع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے دوبارہ ایم ڈی کیٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز (پی ایم ڈی سی) کے وکیل نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

تحریری جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ لینے کے عدالتی فیصلے کے کچھ پیراگرافس سے متاثر ہوئے ہیں، پی ایم ڈی سی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔

پی ایم ڈی سی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ہم میڈیکل یونیورسٹیز کو ایک ہفتے میں خط لکھ رہے ہیں، جن طالب علموں کو 2022ء اور 2023ء کے ٹیسٹ پر داخلے ملے ہیں انہیں ڈسٹرب نہ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید