• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایف آئی اے نے ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کر لی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے سوات سے اے ایس آئی اور 2 ہیڈ کانسٹیبلز کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار پولیس اہلکار چوکی ابوہا سوات میں تعینات تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھا تھا اور حراست کے دوران شہری اہلکاروں کے تشدد سے جاں بحق ہوا تھا۔

متوفی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

اہلکاروں نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری ظاہر کی تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید