• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا، شرائط پر کوئی بات نہیں ہوگی، محسن نقوی


آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر دبئی میں ہونے والا آئی سی سی اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے تصدیق کردی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بات چیت چل رہی ہے، جیسے ہی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے میں پیش رفت ہوگی آگاہ کریں گے، کوشش ہے وہی ہو جو پاکستان اور بین الاقوامی کرکٹ کے مفاد میں ہو، شرائط پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پورے پاکستان میں جہاں گراؤنڈ ہیں ان کی حالت بہترکی جائے گی، میرا دل ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر بات کریں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ  چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق بہتر فیصلے ہوں گے، بات چیت چل رہی ہے، پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا،  شرائط پر کوئی بات نہیں ہوگی، میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان معاملے پر مثبت کردار ادا کر رہا ہے، فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے وہی اعلان کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید