• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک ناکام، حامیوں کا ووٹنگ کا بائیکاٹ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہوگئی۔ سیول سے خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کو جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییول کی جماعت نے مواخذے پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔ 

صدر کے مواخذے کے لیے 300 میں سے 200 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت درکار تھی، صدر یون سوک کی جماعت کے 100 سے زائد ارکان نے مواخذے پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور ووٹنگ سے قبل ہی وہ پارلیمنٹ سے باہر چلے گئے۔ 

مواخذے کے موقع پر مظاہرین اسمبلی کے باہر جمع ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
مواخذے کے موقع پر مظاہرین اسمبلی کے باہر جمع ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے چند روز قبل ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا تھا تاہم انکا مارشل لا لگانے کا فیصلہ صرف چھ گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا جب پالیمنٹ نے اس کی توثیق نہیں کی تھی.

اس موقع پر صدر کے مخالف اپوزیشن ارکان انکے خلاف نعرے لگاتے رہے اور صدر کے حامی ارکان کو اندر جانے اور بزدل کہتے رہے۔ 

جیسا کہ توقع کی جا رہی ہے اب بدھ 11 دسمبر کو اس حوالے سے پھر ووٹنگ ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید