• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللّٰہ کو ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا فون موصول ہوا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق سعودی اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان خطے کی تازہ صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے اقدامات پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے جدہ میں اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید