اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ خطہ نازک مرحلے پر پہنچ چکا ہے، امن کا ایک کمزور موقع موجود ہے، جسے سنجیدگی سے آگے بڑھانا ہو گا۔
اطالوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اٹلی اور یورپی یونین کے لیے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کی بحالی انتہائی اہم مفاد ہے۔
اٹلی کی وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا بحران دوبارہ شدت اختیار کرتا ہے تو یورپ کو اسٹیبلٹی اینڈ گروتھ پیکٹ کی عارضی معطلی پر بھی غور کرنا چاہیے۔