شامی باغی درعا اور قنیطرہ شہروں پر قبضے کے بعد حمص شہر میں داخل ہوگئے، اس موقع پر صوبے سویدا میں عمارت پر لگے صدر بشار الاسد کے پورٹریٹ پھاڑ دیے گئے۔
حما شہر میں بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کا مجسمہ گرادیا، باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب تیزی سے پیش قدمی جاری ہے۔
ادھر عراقی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ہزار کے قریب شامی فوجیوں نے عراق میں پناہ لے لی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق اردن اور مصر نے شامی صدر بشار الاسد کو شام چھوڑنے کا مشورہ دے دیا، تاہم شامی صدر نے انکار کر دیا ہے۔
ترکیہ، ایران اور روسی وزرائے خارجہ کی دوحا میں ملاقات ہوئی، جہاں شامی حکومت اور اپوزیشن باغی گروپوں سے فوری مذکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں شام کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال میں پرامن انتقال اقتدار ناگزیر ہو چکا ہے۔