کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل سندھ نے صوبے کے30 اضلاع میں انڈر16بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے ونٹر کوچنگ کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے،کراچی میں32اسپورٹس کمپلکس میں کیمپ لگائےجائیں گے،کوچنگ کے لئے جن کھیلوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں کرکٹ، فٹبال، کراٹے، والی بال، ایتھلیٹکس، ملاکھڑا، بیڈمنٹن، رنگ بال، ووشو کنگ فو،تائی کوانڈو اور دیگر گیمز شامل ہیں، حیدر آباد ،میر پور خاص،شید بے نظیر آباد،لاڑ کانہ میں بھی کیمپ لگائے جائیں گے۔