• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ کے استعمال کا مشورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ کے استعمال کرنے کا مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں۔ کسی کی تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کریں۔ میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔لاہور میں سلیکٹرز مصباح الحق،سرفراز احمد،اسد شفیق اور عاقب جاوید سے ملاقات کی اور سلیکٹرز نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس ملاقات کے بعد سلیکٹرز نے قذافی اسٹیڈیم میں طویل پریس کانفرنس کی اور سلیکشن کمیٹی معاملات پر کھل کراظہار خیال کیا بہت ساری وضاحتیں کی گئیں ۔پریس کانفرنس میں عاقب جاوید نے زیادہ تر سوالات کا جوابات دیا ۔مصباح الحق کچھ دیر بعد پریس کانفرنس سے چلے گئے۔

اسپورٹس سے مزید