• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اور فخر ان فٹ ہیں، تحقیقات کرائیں گے کہ ورلڈ کپ کے بعد کیسے زخمی ہوئے، عاقب جاوید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کےسلیکٹر اور ڈائریکٹر قومی اکیڈ می عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم اور سنیئر بیٹر فخر زمان ان فٹ ہیں، بورڈ سے کہہ کر تحقیقات کرائیں گے کہ کیسے دونوں صف اول کے بیٹسمین ورلڈ کپ کے فوری بعد زخمی ہوئے۔ ورلڈ کپ میں بڑی امیدیں تھیں مگر ہم اس طرح پرفارم نہیں کرسکے جیسا کرنا چاہیے تھا۔ بھارت کے ساتھ رزلٹ اب تک 8 صفر ہے اس میں سب شامل ہیں ۔پلئینگ 11 کی گارنٹی نہیں تھی اب یہ کوچ اور کپتان نے فیصلہ کرنا ہے ، وہ ہفتے کو لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کے بعد ساتھی سلیکٹرز مصباح الحق،سرفراز احمد اور اسد شفیق کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔میں سلیکشن اور ٹیم کی کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کررہے تھے۔ سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے کہا کہ یہ دیکھنا ہے کہ پاکستان کو کہاں کس پلیئر کی ضرورت ہے، میرے پاس اس وقت جو ذمہ داری ہے اسی پر فوکس ہے۔ جب بھی موقع ملتا ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچاؤں، کپتانی میں غلطیاں ہوئی ہیں لیکن غلطیاں کھیل کا حصہ ہیں۔ہمیں امید تھی کہ سیمی فائنل میں پہنچیں گے لیکن ایسا نہیں ہو سکا، یہ طے ہے پلیئنگ الیون کوچ اور کپتان کی ذمہ داری ہے، ہمیں کوئی شوق نہیں کہ ہم یہاں بیٹھ کر 11 پلیئرز کا فیصلہ کریں، پلیئنگ الیون میں میرا کوئی حصہ نہیں ،ا سکروٹنی ہونی چاہیے 2009 کے بعد ہماری ڈیولپمنٹ اس طرح نہیں ہوئی جیسے ہونی چاہیے،۔ جیسن گلیسپی نے کہا تھا کہ 15 رکنی ٹیم میں تبدیلی نہیں ہوگی لہٰذا تب فیصلہ ہوا تھا کہ سلیکشن کمیٹی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتی تھی۔

اسپورٹس سے مزید