کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے تیسرے مرحلے کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ عید الفطر کے بعد لگایا جائے گا،جس کے لئے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان چند روز میں متوقع ہے،ا س حوالے سے پی ایچ ایف انتظامی کمیٹی کے مشترکہ چیرمینز اصلاح الدین اور حسن سردار میں مشاورت مکمل ہوگئی ہے،جس کے بعد فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی فیصلوں کی منطوری دیں گے۔