• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا زمبابوے کے پیسر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اشارہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزا ربانی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔انہوں نے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہےجس پر قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔موزاربانی نے پی ایس ایل سے معاہدے کے دوران بھارتی لیگ کے ساتھ معاہدہ کرلیا، انہوں نے سیزن 11 میں اسلام آباد کی نمائندگی کرنا تھی۔انہوں نے پیسے کی خاطر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کی خلاف ورزی کی پی سی بی نے گزشتہ سال جنوبی افریقی کرکٹر کاربن بوش کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی تھی۔

اسپورٹس سے مزید