• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چمن سمیت مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔

سربراہ ایمرجنسی رسپانس ٹیم علی اچکزئی نے بتایا کہ خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کے علاج معالجے کے لیے ایف سی کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

علی اچکزئی کا کہنا ہے کہ روغانی ون اور ٹو میں 4 بچوں کی خسرہ سے اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچوں کے والدین حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکاری پائے گئے ہیں۔

صحت سے مزید