• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس آج سے شروع

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) زاشد محمود لنگڑیال نے بی ایس-18 یا مساوی گریڈ کے افسران کے لیے 42 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کی نامزدگیوں کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ یہ تربیتی کورس آج 9 دسمبر 2024 سے 14 فروری 2025 تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM) کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، اور کوئٹہ میں بیک وقت منعقد ہوگا۔ اس کورس کے لیے مختلف محکموں سے منتخب افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ کراچی میں نامزد افسران میں محترمہ رئیسہ کنول (ڈپٹی کلیکٹر، چیف کلیکٹر آف کسٹمز اپریزل جنوبی)، محترمہ رابیل (ڈپٹی کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ)، اور تنویر احمد (ڈپٹی کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن، اسلام آباد) شامل ہیں۔ لاہور سے محترمہ شہلا سلیم مغل (ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ مرکزی) کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سے وسیم فیروز (ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ جنوبی) کورس میں شرکت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید