پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا جو بعد میں مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 116 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 10 ہزار 170 پر آ گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 264 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 53 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کا بھاؤ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام کے نرخوں پر فروخت ہو رہا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 01 پیسے پر برقرار ہے۔