پاکستان میں کار کی فروخت میں 51 فیصد اور بائیکس کی فروخت میں26 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
کار مینوفیکچررز کے مطابق جولائی تا نومبر کے دورانیے میں کار کی فروخت 50 ہزار یونٹس سے تجاوز کرگئی۔
کار مینوفیکچررز کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ برس اسی عرصے میں 33 ہزار کاریں فروخت ہوئی تھیں۔
دوسری طرف بائیکس کی فروخت میں بھی 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، جن کی فروخت 5 لاکھ 78 ہزار یونٹس رہی۔
مینوفیکچررز کے مطابق ٹریکٹرز کی فروخت 50 فیصد کم رہی جبکہ بس اور ٹرک کی فروخت 87 فیصد بڑھ گئی ہے۔